پنجشنبه , 13 اردیبهشت 1403

ایران سیاسی تنازعات سے قطع نظر افغانستان کی انسانی امداد کے تسلسل پر زور دیتا ہے

ان خیالات کا اظہار “سید رسول موسوی” نے ہفتے کی شام کو اسلام آباد شہر میں واقع سینیٹ آف پاکستان کے ہال میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے سینئر ماہرین کے اجلاس کے اختتام کے موقع پر ارنا نمائندے سے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینئر ماہرین کے اجلاس کا پہلا حصہ منعقد ہوا جو افغانستان سے متعلق اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے 17 ویں ہنگامی اجلاس اور پڑوسی ملک افغانستان کے عوام کو انسانی امداد کی طرف راغب کرنے کے مقصد سے منعقد ہونے والا ہے، کے سلسلے میں تھا۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین کو ماہرین کے اجلاس کا ایک اور ایجنڈا قرار دیا اور مزید کہا کہ فلسطین سے متعلق بیان کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا اور افغانستان کے بیان سے متعلق ماہرین کی بات چیت جاری رہے گی جو آئندہ چند گھنٹوں میں منعقد ہوگی۔

ایران سیاسی تنازعات سے قطع نظر افغانستان کی انسانی امداد کے تسلسل پر زور دیتا ہے

او آئی سی رکن ممالک کے سینئر ماہرین کے اجلاس میں ایرانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ اجلاس کا مرکزی موضوع افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی ہے۔ افغانستان میں انسانی امداد کی ترسیل پر تمام ارکان میں عمومی اتفاق رائے ہے اور باقی دیگر مسائل ان امداد کی ترسیل کے طریقے سے متعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری جو اسلامی تعاون کی تنظیم بھی اس کا حصہ ہے، افغانستان میں موجودہ حکومت کے ڈھانچے کے کردار جس کا ابھی تسلیم بھی نہیں کیا گیا ہے، کے نقطہ نظر کے پیش نظر اس ملک کی مدد کرنے پر مختلف ممالک کی جانب سے کچھ رعاتیں ہیں؛ اس لیے وفود قانونی رکاوٹوں کے باوجود افغانستان کی مدد جاری رکھنے کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان میں انسانی امداد پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی حمایت کرتا ہے اور اس نے اب تک 13 سے زیادہ امدادی طیارے وہاں بھیجے ہیں اور اپنی سرحدیں کھلی رکھی ہیں۔

 واضح رہے کہ ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ “حسین امیر عبداللہیان” آج بروز ہفتے کو اسلامی تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کی 17 ویں ہنگامی اجلاس میں حصہ لینے کیلئے آج بروز ہفتے کو اسلام آباد کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک اعلی سیاسی وفد اسی دورے کے دوران امیر عبداللہیان کے ہمراہ ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

پیشنهاد ما به شما

لیزر الکساندرایت کندلا

کندلا یک تکنولوژی است که برای کاهش و زدودن موهای زائد از بدن و صورت …