جمعه , 14 اردیبهشت 1403

امیر عبداللہیان کا متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے آج بروز پیر متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے ساتھ ایک ٹیلیفونک رابطے کے دوران مختلف موضوعات بشمول باہمی سیاسی اور قونصلر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امیر عبداللہیان نے متحدہ عرب امارات سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ مختلف مسائل پر تعلقات کی ترقی کے بارے میں ایرانی صدر کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔

امیر عبداللہیان نےدونوں ممالک کے درمیان بڑھتےہوئے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نئی حکومت نے اپنے دوستوں اور پڑوسیوں کے ساتھ موثر مشاورت اور تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے جس سلسلے میں انہوں نے نائب وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات اور دونوں ممالک کے درمیان مثبت مذاکرات کا حوالہ دیا۔

ہمارے وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کی دعوت بھی دی۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی اور مسلسل تعلقات قائم کرنے پر امیر عبداللہیان کا شکریہ بھی اداکرتے ہو‏ئے اسے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں کا مظہر قرار دیا۔

دونوں فریقوں نے قونصلر امور کے ساتھ ساتھ ایرانی شہریوں سے متعلق کچھ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، جو متحدہ عرب امارت کے فریق نے مدد کرنے کا وعدہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

پیشنهاد ما به شما

لیزر الکساندرایت کندلا

کندلا یک تکنولوژی است که برای کاهش و زدودن موهای زائد از بدن و صورت …